19 جون 2025 - 00:34
اسرائیل پر ایرانی حملے میں صہیونی انٹیلی جنس کے اعلی افسران کی ہلاکت / ایران کے میزائل اڈوں پر صہیونی حملے ناکام

اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست پر بدھ کی صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملے میں صہیونی ریاست کے خفیہ اداروں "آمان" اور "موساد" کو  نشانہ بنایا گیا اور صہیونی ریاست کے متعدد اعلی افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح، شمالی یافا (تل ابیب) پر اپنے میزائل حملوں میں ایک نئے میزائل سے آمان اور موساد کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق ان مراکز پر حملوں میں متعدد صہیونی اعلی افسران اور کمانڈر ہلاک ہو چکے ہیں۔

صہیونی ریاست نے شدید سنسر شپ نافذ کیا ہے اور اپنے ہاں کے اعلی افسران اور کمانڈروں کی ہلاکت کی خبریں شدت سے سنسر ہو رہی ہیں، لیکن مراکز میں وسیع پیمانے پر تباہ کاریوں سے اندازہ لگایا ہی جا سکتا ہے کہ انہیں کتنے مالی اور جانی نقصانات پہنچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha